18 اکتوبر 2010 - 20:30

برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ انہیں پاکستان کے بارے میں دیئے گئے بیان پر کوئی افسوس نہیں ہے۔

اپنے دورہ بھارت میں ڈیوڈ کیمرون نے کہا تھا کہ پاکستان کو دنیا بھر میں دہشت گردی کو برآمد کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ منگل کو برطانوی ریڈیوکو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے بیان پر قائم رہنے کا اصرار کرتے ہوئے کہ پاکستان مضبوط اتحادی ہے۔ اس بات سے پاکستان کے برطانیہ سے مضبوط تعلقات متاثر نہیں ہونے چاہئیں ۔ برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک دوستانہ انداز میں پوچھے گئے سوال کا دوستانہ انداز میں جواب دیا تھا، تاہم میں تسلیم کرتا ہوں کہ پاکستان نے خود بھی دہشت گردی کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے۔ پاکستان کے صدر زرداری اس جنگ میں اپنی اہلیہ کو گنوا چکے ہیں۔ یہ بات ہمیں اس نکتے پر متحد کرتی ہے کہ پاکستان میں موجود دہشت گردی کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ کیونکہ اس سے افغانستان میں برطانوی فوجیوں کی زندگیاں ہی خطرے میں نہیں بلکہ برطانیہ سمیت دنیا بھر کے لوگوں کوخطرات ہیں ۔۔۔۔۔

/110